مساجد میں مصلیوں کو آدھا گھنٹہ عبادت کی اجازت

,

   

تہران۔5 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ایران میں کورونا وائرس سے ریکارڈ تعداد میں مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ جاری کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق، ایران کیدواخانوں سے 80 ہزار لوگ انفیکشن سے پاک ہو کر نکلے ہیں۔ یہ اپنے ا?پ میں بڑی تعداد ہے۔ ایران نے کورونا وائرس کے انفیکشن کے کم خطرے والے علاقوں میں مسجدیں کھول دی ہیں۔ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کناش جہانپور نے کہا کہ ایران میں کورونا وائرس کی وجہ سے 74 نئی اموات درج کی گئی ہیں۔ اس کے بعد یہاں انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 6,277 ہو گئی ہے۔ جہانپور نے کہاہے کہ پورے ملک میں اب تک 508288 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس سے سنگین طور سے متاثر خلیجی ملک میں 19 فروری کو کورونا کا پہلا معاملہ سامنے ا?یا تھا۔ کورونا کی وجہ سے 47 اموات ہوئیں۔ یہ پچھلے 55 دنوں میں ایک دن میں ہونے والی موت کا سب سے کم معاملہ ہے۔ایران کی انتظامیہ نے جانکاری دی ہے کہ کم خطرے والے علاقے کی مسجدیں کھول دی گئی ہیں۔ ان میں تقریبا ایک تہائی مسجدیں کھولی گئی ہیں۔ وائرس خطرے کو دیکھ کر علاقوں کی نشاندہی الگ الگ رنگ سے کی گئی ہے۔ اس کے لئے سفید، پیلے اور سرخ رنگ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ایران میں مسجد جانے والے لوگوں کو ہدایت دی جا رہی ہے کہ وہ ماسک اور دستانے پہن کر آئیں۔ انہیں مسجد میں صرف آدھے گھنٹے تک رکنے کی ہی اجازت ہے۔