مساج سنٹر پر دھاوا ، چار افراد بشمول آرگنائزرس گرفتار

   

حیدرآباد /22 فروری ( سیاست نیوز ) ماریڈپلی میں پولیس کی کارروائی میں مساج سنٹر پر دھاوا کرتے ہوئے چار افراد بشمول دو آرگنائزرس کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ماریڈپلی کی پولیس کی ایک ٹیم نے ایک مساج سنٹر پر دھاوا کیا جس کی آڑ میں قحبہ گری کا اڈہ چلایا جارہا تھا ۔ پولیس کی اس کارروائی میں دو آرگنائزرس راجیش کمار ، شراونت کمار اور دیگر دو کو گرفتار کرلیا جبکہ پانچ متاثرہ خواتین کو ان کے چنگل سے رہا کروالیا ۔