بھوپال : پردھان منتری آواس یوجنا (شہری) کے تحت مکانات کی تعمیر کے لیے 1087 مستفیدین کو 8 کروڑ 68 لاکھ 75 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں۔ جس میں سے 127 مستحقین کو پہلی قسط کے طور پر 1 کروڑ 27 لاکھ روپے ، 524 مستحقین کو دوسری قسط کے طور پر 5 کروڑ 24 لاکھ روپے اور 436 مستحقین کو تیسری قسط کے طور پر 2 کروڑ 17 لاکھ 75 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں۔ .سرکاری اطلاعات کے مطابق کمشنر اربن ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیولپمنٹ بھرت یادو نے کہا ہے کہ پہلی قسط کی رقم منفرد سطح کی جیو ٹیگنگ کی بنیاد پر جاری کی گئی ہے ، دوسری قسط لنٹل سطح کی جیو ٹیگنگ کی بنیاد پر اور تیسری قسط مکمل طورپر جیو ٹیگنگ کی بنیاد پر جاری کی گئی ہے ۔