مسجد حرام میں غروب آفتاب کے دلکش مناظر

   

ریاض : سعودی عرب کے ایک فوٹوگرافر نے کیمرے کی مدد سے مسجد حرام میں غروب آفتاب کے لمحات کے دلکش مناظر کو دستاویزی شکل دی۔ فوٹو گرافر نے حرم مکی کی مختلف زایوں سے تصاویر کو محفوظ کیا جنہیں سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا گیا۔فوٹو گرافر حماد الھذلی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بچپن سے ہی فوٹو گرافی کا شوق تھا۔ 2018 میں وہ پروفیشنلزم کی طرف چلا گیا۔مکہ کا باشندہ ہونے کے ناطے اس نے مقدس مقامات کے مناظر دنیا کو دکھانا اپنا فریضہ قرار دیا۔انہوں نے بتایا کہ اس نے جبل خندمہ سے ڈرون کے ذریعے مسجد حرام اور حرم مکی میں غروب آفتاب کے مناظر کی عکس بندی کی۔ جبل خندمہ مکہ کے پہاڑوں میں سے ایک ہے اور یہ مسجد حرام کے جنوب مشرقی جانب واقع ہے۔