مسجد میں علم مبارک نصب کرنے کے مسئلہ پر دونوں فرقوں میں تصادم و کشیدگی

   

حیدرآباد۔23 ۔ستمبر (سیاست نیوز) مولا علی علاقہ میں کل دونوں فرقوں کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک مسجد میں علم مبارک نصب کرنے کے مسئلہ پر دونوں فریقین کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مسجد چندا باغ میں شیعہ طبقہ سے تعلق رکھنے والے بعض افراد نے نظام ٹرسٹ سے اجازت حاصل کرنے کے بعد مسجد کے احاطہ میں علم مبارک کو نصب کیا تھا جس پر وہاں کے نگرانکار فرحت ابراہیم نے علم کو نصب کرنے پر اعتراض کیا اور نظام ٹرسٹ کے ذمہ داران کو بھی اس سلسلہ میں واقف کروایا۔ اسی دوران دونوں فرقوں میں بحث و تکرار شروع ہوگئی اور بعد ازاں یہ جھگڑے میں تبدیل ہوگیا۔ ملکاجگیری پولیس نے بتایا کہ محمد عزیز اور زینب فاطمہ کی شکایتوں پر دو علحدہ مقدمات درج کئے گئے ہیں اور پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ب