مسجد نبویؐ میں نمازیوں کے لئے داخلہ کارڈ جاری

,

   


مدینہ منورہ ۔مسجد نبویﷺ شریف انتظامیہ نے نمازیوں کی سہولت کے لیے داخلہ کارڈ جاری کئے ہیں۔ویب سائٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے نئے کارڈ کا اجراکیا ہے۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ نماز جمعہ اور دیگر نمازوں کے دوران زائرین اورخاص طور پر معمر افرادکو بعض اوقات بیت الخلا یا وضو کے لیے مسجد سے باہر جانے کی ضرورت پیش آتی ہے اور موجودہ کورونا بحران کے باعث انتظامی امورکی وجہ سے نمازیوں کا مسجد واپس آنا مشکل ہوجاتا ہے۔کارڈ سے یہ سہولت ہوگی کہ مسجد سے باہر جانے والا واپسی پر اپناکارڈ دکھا کے آسانی سے داخل ہوسکتا ہے۔انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے اس اقدام کو احسن قرار دیتے ہوئے اسے سراہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کارڈ کے باعث مسجد نبوی ﷺ کے زائرین کو کافی سہولت ہوجائے گی، انتظامیہ کا اصل کام ہی یہی ہے کہ وہ زائرین کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرے۔