مسجد نبویؐ کو ایک ہفتے میں 60لاکھ زائرین کی آمد

   

مدینہ منورہ: سعودی عرب میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انتظامیہ نے کہا ہیکہ گزشتہ ہفتے کے دوران مسجد نبویؐ آنے والے زائرین کی تعداد 59 لاکھ 60ہزار 724 ریکارڈ کی گئی۔ایس پی اے نے کہا کہ مسجد نبوی ؐکے امور کی جنرل اتھارٹی نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آنے والوں کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 9172 معمر اور معذورافراد کو مخصوص خدمات فراہم کی گئیں۔2لاکھ 54ہزار 209افراد نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی۔ ان میں ایک لاکھ 23 ہزار 932مرد جبکہ ایک لاکھ 30ہزار 277خواتین شامل تھیں۔12884افراد مسجد نبویؐ کی لائبریری میں دستیاب علمی خدمات سے مستفیدہوئے جبکہ نمائشوں اور عجائب گھروں کا 2 ہزار افراد نے دورہ کیا۔