مسجد نبوی ؐ میں روزانہ 3 لاکھ افراد کی افطاری کے انتظامات

   

مدینہ منورہ – مسجد نبوی ؐ میں روزانہ 3 لاکھ نمازیوں اور زائرین کے لیے افطاری کے انتظامات کیے گئے ہیں، جہاں مسجد اور گردونواح میں زائرین اور عمرہ کرنے والوں کو کھانا پیش کیا جاتا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ہر سال رمضان کے دوران مدینہ میں کیٹرنگ کمپنیاں مسجد نبوی ؐ کو روزانہ افطار کی ضیافتیں فراہم کرنے کی تیاری کرتی ہیں، جو روں برس زائرین اور عمرہ کرنے والے تقریباً 3 لاکھ افراد کو کھانا فراہم کررہی ہیں، افطار کا کھانا مسجد اور آس پاس کے علاقوں کے اندر پیش کیا جاتا ہے، جس میں حفظان صحت کے حالات کو برقرار رکھنے پر توجہ دی جاتی ہے، کھانے میں عام طور پر کھجوریں، تازہ روٹی، دہی، پانی اور سینڈوچ ہوتے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ کھانے کا اہتمام مسجد نبوی ؐ کے امور کے لیے جنرل پریذیڈنسی کی ایجنسی نے تسلیم شدہ کیٹرنگ کمپنیوں کے تعاون سے کیا ہے، یہ کمپنیاں کھانوں کے اعلیٰ ترین معیارات پر پورا اترنے کے لیے کام کرتی ہیں، ہر انفرادی پیکج کو ایجنسی کی طرف سے احتیاط سے تیار کیا جاتا ہے۔ایک کیٹرنگ کمپنی کے سی ای او عمران دولت نے بتایا کہ ان کی کمپنی کی فی کھانے کی قیمت 7 ریال ہے اور وہ بہترین بیکڈ اشیا، کھجور اور دہی فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، افطار کا کھانا عام طور پر عصر کی نماز کے اختتام پر مسجد کی تمام سمتوں میں مخصوص دروازوں سے تقسیم کیا جاتا ہے، تاہم نمازیوں اور زائرین کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے مسجد اور اس کی سہولیات کے ساتھ ساتھ ارد گرد کے اندرونی اور بیرونی چوکوں میں کھانا فراہم کرنے کے لیے ایجنسی سے اجازت نامے کی ضرورت ہے