مسجد کی منہدمہ حصاربندی کی فوری تعمیر کا مطالبہ

   

سابق وزیر محمد علی شبیر، رکن اسمبلی سریندر کے علاوہ تحصیلدار و دیگر سے نمائندگیاں

یلاریڈی ۔ 10 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی ڈیویژن کے منڈل لنگم پیٹ میں موتھے علاقہ کی مسجد کی حصار بندی ریڈی سنگم والوں کی جانب سے منہدم کئے جانے پر مسلمانوں نے احتجاج کرت ہوئے تحصیلدار کو درخواست دیتے ہوئے فوری تعمیر کروانے کا مطالبہ کیا، ورنہ بڑے پیمانے پر احتجاج بلند کرنے کا انتباہ دیا۔ بعد ازاں ریاستی سابق وزیر محمد علی شبیر سے بھی ملاقات کرتے ہوئے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے ضلع کلکٹر، ضلع ایس پی، موتھے سرپنچ سے فون پر بات کی۔ رکن اسمبلی سریندر کو بھی اس تعلق سے واقف کرواتے ہوئے فوری حصاربندی تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر محمد فتح الدین، اشرف، نعیم، وہاب و دیگر موجود تھے۔