مسروقہ ضبط شدہ مال حقیقی مالکین کے حوالے

   

زیر دریافت یو آئی میلہ ، حیدڑاباد ، سائبرآباد اور رچہ کنڈہ میں نئی ٹکنالوجی کا استعمال
حیدرآباد /17 اپریل ( سیاست نیوز ) مقدمات کی جلد از جلد یکسوئی کیلئے پولیس کی جانب سے زیر دریافت یو آئی میلہ لگائے جاتے ہیں ۔ تاہم رچہ کنڈہ پولیس نے اپنی نوعیت کا منفرد میلہ منعقد کیا جس میں مقدمات کی یکسوئی کے بعد متاثرین میں اشیاء واپس کی گئی ۔ حیدرآباد پولیس کمشنریٹ کے علاوہ سائبرآباد اور رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ میں نئی ٹکنالوجی کا استعمال اور نئے طریقہ کار پر عمل آوری کا سہرہ ہمیشہ رچہ کنڈہ پولیس کو حاصل ہوا ہے۔ اس طرح کا ایک اور اقدام رچہ کنڈہ پولیس کمشنر مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت نے انجام دیا ۔ مقدمات کی جلد از جلد یکسوئی کے ساتھ متاثرین کو راحت اور اطمینان اس وقت حاصل ہوتا ہے جبکہ ان کی مسروقہ اشیاء ان کے حوالے کردی جائے ۔ اس اہمیت و ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے کمشنر نے مقدمات کی یکسوئی کے بعد ضبط شدہ جائیداد کو متعلقہ متاثرین کے حوالے کرنے کے اقدامات کا آغاز کردیا اور اس سلسلہ میں 23 مقدمات کی یکسوئی میں متاثرین کو ان کی مسروقہ ضبط شدہ جائیداد حوالے کردی گئی ۔ اس سلسلہ میں 23 مقدمات میں 120 طلائی زیورات جن کی مالیت 36,15,000 روپئے بتائی گئی ہے ۔ 4 موٹر سایئکل 2 لاکھ مالیتی 6 ایل ای ڈی 3 لاکھ روپئے مالیتی اور کل 41 لاکھ 15 ہزار روپئے مالیتی اشیاء کو حوالے کیا گیا ۔