مسروقہ گاڑیوں کیبین ریاستی ٹولی کا پردہ فاش

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ فروری(سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن حیدرآباد کی اسپیشل زونل ٹیم نے ایک بین ریاستی ٹولی کا پردہ فاش کردیا جو مسروقہ گاڑیوں کی خرید و فروخت میں ملوث تھی۔ پولیس نے تلاشی کے دوران بہادر پورہ علاقہ سے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد اس ٹولی کا پردہ فاش کیا جو پولیس کی گرفت سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے مسروقہ گاری کو بھی ضبط کرلیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ٹولی کے اصل سرغنہ کارتک کے علاوہ لاون کمار ، شیخ عبداللہ ، فیروز ، شاہد علی ، گاندھی شیوا ، توصیف ، سونو ، سیف علی خاں ، سعید کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 12 پرائڈ نیو گاڑیوں کو ضبط کرلیا جن کی مالیت تین کروڑ 50 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ اسپیشل زونل ٹیم نے جب ان ضبط شدہ گاڑ یوں کی تفصیلات حاصل کی تو پتہ چلا کہ ان تمام کا رجسٹریشن دہلی میں ہوا۔ او ایل ایکس پر تلاش کے دوران نشاندہی کرتے تھے اور گاڑیوں کا سرقہ کرنے کے بعد کارتک سے رابطہ قائم کیا جاتا تھا ۔ سونو اور سیف علی خاں کا مدن پلی اور سعید کا بنگلورو سے تعلق ہے ۔ ان مسروقہ گاڑیوں کو کم قیمت پر خریدنے کے بعد کارتک اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے خواہش مند افراد کو تلاش کرتے ہوئے زائد قیمت میں گاڑیاں فروخت کی جارہی تھیں۔ پولیس نے ان کا پردہ فاش کردیا ۔ ان کے خلاف شام باغ ، ویکاس پوری ، سبھاش پیالس ، کاٹجو گنج ، راجوری ، روہنی ، اشوک وہار ، ہری نگر و دیگر پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج ہیں۔ ع