مسعود احمد اعجاز، کانگریس ریاستی جنرل سکریٹری نامزد

   

نظام آباد :5؍ جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نظام آباد کے سینئر حرکیاتی کانگریس قائد مسعود احمد اعجاز (این آر آئی) فرزند محمد حسین مرحوم کو قومی تنظیم ریاستی صدر محمد خواجہ فخر الدین نے قومی تنظیم کے ریاستی جنرل سکریٹری کے عہدے پر نامزد کرتے ہوئے انہیں گاندھی بھون حیدرآباد میں احکامات حوالے کئے ہیں مسعود احمد اعجاز گزشتہ کئی سالوں سے کانگریس پارٹی سے وابستہ رہتے ہوئے مختلف عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں مسعود احمد اعجاز نے انہیں قومی تنظیم کا ریاستی جنرل سکریٹری مقرر کئے جانے پر کانگریس پارٹی کے سرکردہ قائدین سونیا گاندھی، راہول گاندھی، ملک ارجن کھڑ گئے،قومی تنظیم صدر طارق انور، پی سی سی صدر ریونت ریڈی، پی سی سی ورکنگ صدر مہیش کمار گوڑ، پرچار کمیٹی مدھو گوڑ یاشکی سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر، سابق ریاستی وزیر سدرشن ریڈی، پی سی سی ریاستی نائب صدر طاہر بن حمدان، جنرل سکریٹری پی سی سی گڑگو گنگادھر، صدر ضلع کانگریس مانالہ موہن ریڈی ، کیشو وینو صدر سٹی کانگریس سے اظہار تشکر کیا ہے۔ مسعود احمد اعجاز نے اپنے اس ایقان کا اظہار کیا کہ مجوزہ ریاستی و پارلیمان انتخابات میں کانگریس پارٹی برسر اقتدار آئیگی۔