مسلمانوں میں تعلیمی رحجان بڑھانا وقت کی اہم ضرورت

   

ڈی ایس پی آر پرکاش کی صدارت میں شعور بیداری پروگرام
جگتیال۔ مسلمانوں میں تعلیمی رجحان کو بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔جگتیال میں پولیس کی جانب سے صوبی گارڈن میں نوجوانوں کی زندگی اور انکا مستقبل کے عنوان پر منعقدہ پرگرام کو محمد نجم الدین آرمی میجر اور ڈی یس پی آر پرکاش اور دیگر نے خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ جگتیال میں ضلع یس پی سندھو شرما کی ہدایت پر ڈی یس پی آر پرکاش کی صدارت میں شعور بیداری پرگرام کا اہتمام کیا گیا اس پرگرام کے مہمان خصوصی محمد نجم الدین آر می میجر جنکا تعلق ملیال منڈل جگتیال ضلع سے ہے ۔ انہوں نے کہا نوجوان کی زندگی بڑی قیمتی ہوتی ہے اسکی قدر کر نی چاہئیے مسلم نوجوان تعلیمی میدان میں آگے آئیں آپنی زندگی اور مستقبل کو روشن کریں ریاستی اور قومی سطح پر منعقدہ مسابقتی امتحانات میں حصہ لیں ایک اچھی ملازمت حاصل کریں تاکہ آپ دس افراد کی مدد کرسیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں نوجوان ایس ایس سی انٹر میڈیٹ میں تعلیم حاصل کر نے والئے سیل فونس کے عادی ہوتے جارہے ہیں پب جی گیمس اور سگریٹ نوشی تمباکو گانجہ کے عادی ہوتے جارہے ہیں اس لعنت سے ہم تمام کو بچنا ضروری ہے اور امت کے نوجوانوں کو بچانا ہم تمام کی ذمہ داری ہے اور کہا کہ ہم کسی پر بوجھ نہ بنیں بلکے کسی دوسروں کو کام آئیں ۔اس موقع پر جگتیال ڈی یس پی آر پرکاش نے بہی مخاطب کر تے ہوئے کہا کے آرمی میجر ایک بڑے عہدے پر فائیز نوجوان سے وقت لیکر اس پرگرام کو ترتیب دیا گیا اس کا اہم مقصد جگتیال میں مسلم نوجوانوں میں شعور بیداری لانا ہے تاکہ اپنے مستقبل کو سنوارئیں ۔ محمد نجم الدین آر می میجر کی تہنیت حافظ عبدالحمید عابد مکثر علی نہال محمد زلفی نے شال پوشی وگلپوشی کی اس پرگرام میں نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ آر می میجر نے تمام کا شکریہ ادا کیا تہنیت پیش کر نے پر شنکر نائیک کے شکریہ پر پرگرام کا اختتمام ہوا۔