مسلمانوں کا فریضہ ہے کہ اپنی آنکھیں کھلی رکھیں|از قلم:مولانا سید نظام الدین صاحب رحمہ اللہ

,

   

جب خطرات کے بادل منڈلارہے ہوں تو سمجھ دار انسان سویا نہیں کرتا ہے، ہندوستان کے مسلمان اس وقت اسی صورت حال سے دو چار ہیں، اس ملک کے معماروں نے اسکی بنیاد تکثریت اور سیکولرزم پر رکھی تھی، ملک کا دستور بھی اسی اصول پر مرتب ہوا، اور آج بھی محب وطن شہریوں کی یہی سوچ ہے، کیوں کہ اسی میں اس ملک کی بھلائی ہے،اور یہی ایک راستہ ہے جس کے ذریعہ اس ملک کی سالمیت کو برقرار رکھا جاسکتا ہے، اور یہاں امن و امان قائم رہ سکتا ہے، *مگر افسوس کہ کچھ فرقہ پرست طاقتوں کو ملک سے زیادہ اپنے اقتدار سے محبت ہے، وہ اس ملک کو آگ لگاکر اپنے قصر اقتدار کا چراغ روشن کرنا چاہتے ہیں۔* ان حالات میں مسلمانوں کا فریضہ ہے کہ وہ اپنی آنکھیں کھلی رکھیں، شعور سے کام لیں، اور ہمت و حکمت کے ساتھ صورت حال کا مقابلہ کریں۔

✍🏻 حضرت مولانا سید نظام الدین صاحب رحمہ اللہ (سابق جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)

پیشکش: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ