مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لئے میڈیا کو راکھی ساونت نے بنایاشدید تنقید کانشانہ۔ ویڈیو

,

   

مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لئے میڈیا کو راکھی ساونت نے بنایاشدید تنقید کانشانہ۔ ویڈیوراشن کی تقسیم سے لے کر ہندؤوں کے آخری رسومات میں مدد‘ ملک بھر میں مسلمان ہر چیز کررہے ہیں۔

ممبئی۔ بالی ووڈ کی انتہائی متنازعہ شخصیت راکھی ساونت مسلمانوں کی حمایت میں آگے ائیں اور کرونا وائرس کے معاملات پر کمیونٹی کو نشانہ بنانے والے میڈیا کو شدید تنقید کانشانہ بنایاہے۔

ویڈیو میں مذکورہ اداکارہ نے میڈیا کو نفرت کی سیاست نہ کرنے اور وباء کو مسلمانوں کی بدنامی کا ہتھیار بناکر استعمال کرنے سے باز رہنے کا انتباہ بھی

دیاہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=vDbCPlab_TQ&feature=emb_title

سی او وی ائی ڈی19کو فرقہ وارانہ رنگ دینا

انہوں نے کہاکہ ہندوستان ہر کسی کا ہے جس میں اقلیتی کمیونٹی بھی شامل ہے اور میڈیا کو انتباہ دیا ہے کہ وہ مسلمانوں کی جانب سے سی او وی ائی ڈی 19بنائے جانے کے حوالے سے فرقہ وارانہ رنگ دینے سے باز رہنے کا بھی انتباہ دیاہے۔

راشن کی تقسیم سے لے کر ہندؤوں کے آخری رسومات میں مدد‘ ملک بھر میں مسلمان ہر چیز کررہے ہیں۔ویڈیو میں انہوں نے مزید کہاکہ وہ یہ ویڈیوان لوگوں کے لئے بنارہی ہیں جو ملک کے بھائی چارہ کو توڑنے کاکام کررہے ہیں اور زوردیا کہ سب اتحاد کے ساتھ رہیں۔

ملک بھر میں مسلمان اس بوجھ کو اٹھارہے ہیں۔

ان کے کاروبار کا بائیکا ٹ کیاجارہا ہے‘ انہیں ”کرونا وائرس دہشت گرد“ پکاراجارہا ہے۔ اپنے علاقوں میں مسلمانوں کے داخلے پر امتناع کے کچھ پوسٹرس بھی لگائے گئے ہیں۔ اور اس کے علاوہ مسلمانوں کو مارنے پیٹنے اور ہجومی تشدد کا نشانہ بنانے کی خبریں بھی موصول ہورہی ہیں۔

درایں اثناء اتوار کی صبح تک کرونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد 15000کا نشانہ پارکرچکی تھی