مسلمانوں کو تقسیم کرنے پر منوررانا نے اسدالدین اویسی پر شدید تنقید کی ہے۔ ویڈیو

,

   

”پانچ سیٹوں پر جیت کر بہار میں اویسی مسلمانوں کے ساتھ کیا فلاح اور انصاف کریں گے؟اسدالدین اویسی کے لئے یو پی اور بہار اس کے ذاتی مفادات کے لئے گائے کا دودھ ہے“۔

لکھنو۔اردو کے ممتاز شاعر منور رانا نے کہا ہے کہ اے ائی ایم ائی ایم سربراہ اسدالدین اویسی کے جیسے لیڈران مسلمانوں کو تقسیم اور تباہ کررہے ہیں۔اے ائی ایم ائی ایم کی بہار میں پانچ سیٹوں پر جیت اورعظیم اتحاد کے کئی سیٹوں پر ووٹوں کو بانٹنے کا حوالہ دیتے ہوئے منور رانا اپنا ردعمل پیش کررہے تھے

YouTube video

انہوں نے کہاکہ ”مذکورہ ایم ائی ایم لیڈر نے ہمیشہ مسلمانوں کے ووٹ تقسیم کئے جس کاراست طور پر فائدہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہوا ہے“۔

مذکورہ شاعر نے کہاکہ ”اویسی بی جے پی کا ایک ایجنٹ ہے اور اس نے ہمیشہ ووٹ کاٹنے والے کے طور پر کام کیاہے۔

اسدالدین اویسی اور ان کا چھوٹا بھائی اکبر اویسی جو میرے لئے غنڈے ہیں‘ مسلمانوں کو گمراہ کررہے ہیں‘ بالخصوص نوجوانوں کو اور مسلمانوں کو مزید تقسیم پیدا کررہے ہیں جس کا راست فائدہ بی جے پی کو ہورہا ہے کیونکہ اویسی کے ذاتی مفادات اس میں پوشیدہ ہے تاکہ اپنی 15000کروڑ کی جائیدادوں کو بچایاجاسکے‘ جس میں میڈیکل کالجس‘ اراضی اور دیگر کاروبار ہیں“۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایاکہ سیمانچل کے لئے ایک مسلم اکثریت والا علاقے ہے اویسی کو چاہئے تھاکہ وہ تیجسوی کے زیر قیادت عظیم اتحاد سے ہاتھ ملاتے تاکہ این ڈی اے کو نکال پھینک سکے‘ مگر اس کے بجائے اپنے مفادات کے لئے اس نے بی جے پی کی مددلی ہے۔

وہ ووٹ اور سیٹیں سارے بہار کی سیاست کا رحجان بدل دیاہے“۔انہوں نے مزید کہاکہ ”پانچ سیٹوں پر جیت کر بہار میں اویسی مسلمانوں کے ساتھ کیا فلاح اور انصاف کریں گے؟اسدالدین اویسی کے لئے یو پی اور بہار اس کے ذاتی مفادات کے لئے گائے کا دودھ ہے۔مذکورہ علاقے کی ’گنگاجمنی تہذیب‘ اب بھی ان کے لئے ایک دور کی فکر ہے“۔

رانا نے کہاکہ میں اسد الدین اویسی کو اس وقت سے جانتا ہوں جب اے ائی ایم ائی ایم سربراہ کم عمر تھے۔ منور رانا نے کہاکہ بہار کے بعد اویسی اب مغربی بنگال کی طرف گامزن ہے تاکہ بنگالی مسلمانوں کے ووٹ بانٹ سکے‘ وہیں امیت شاہ بنگالی ہندوؤں کے ووٹوں کی تقسیم کریں گے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”میں مرنے سے قبل مسلمانوں کی مدد کرنا چاہتاہوں بالخصوص مسلمانوں کی تاکہ وہ ان کا نقصان پہنچانے والے حقیقی خاطیوں کی شناخت کرسکیں۔

اس ملک کی خوبصورتی تنوع میں ہے جس سے کوئی سمجھوتا نہیں کیاجاسکتا ہے“۔حالیہ دنوں میں فرانس کے گستاخانہ کارٹونس پر ردعمل پیش کرنے کی وجہہ سے منور رانا پر لکھنو پولیس نے مقدمہ درج کیاہے۔

منوررا نا نے کہاکہ گستاخانہ کارٹون بنانے او رقتل کرنا دونوں ہی غلط ہیں مگر میں ہوتاتو”ایسا ہی کرتا“ ہمارے مذہبی شناخت کی توہین ناقابل قبول ہے۔