مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کی فراہمی میں حکومت ناکام : سریدھر بابو

   

4 فیصد تحفظات کو بچانے مؤثر پیروی کی جائے، اسمبلی میں مطالبات زر پر مباحث
حیدرآباد 9 فروری (سیاست نیوز) کانگریس پارٹی نے مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کی فراہمی میں کے سی آر حکومت پر ناکامی کا الزام عائد کیا اور کہاکہ کانگریس کی جانب سے فراہم کردہ 4 فیصد تحفظات کا مسئلہ عدالت میں زیردوران ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ 4 فیصد تحفظات کو بچانے کے لئے سپریم کورٹ میں مؤثر پیروی کرے۔ محکمہ اقلیتی بہبود کے مطالبات زر پر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے کانگریسی رکن ڈی سریدھر بابو نے کہاکہ ریاستی بجٹ میں فلاحی اسکیمات کے بارے میں بلند بانگ دعوے کئے گئے ہیں لیکن فنڈس مختص کرنے میں حکومت غیر سنجیدہ ہے۔ کانگریس نے مسلمانوں کو 4 فیصد تحفظات فراہم کئے تھے اور یہ معاملہ عدالت میں زیردوران ہے۔ کے سی آر نے 2018 ء اسمبلی انتخابات سے قبل مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کا وعدہ کیا تھا لیکن آج تک اس سلسلہ میں کوئی پیشرفت نہیں کی گئی۔ سریدھر بابو نے ائمہ و مؤذنین کے ماہانہ اعزازیہ میں اضافہ اور تمام زیرالتواء درخواستوں کی منظوری کا مطالبہ کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ اقلیتی بہبود کی اسکیمات پر مؤثر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ اُنھوں نے اقلیتی اداروں کے عارضی ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کا مطالبہ کیا۔ ر