جھاڑ پھونک کے نام پر پیسہ بٹورنے والے دھوکہ بازوں کو پکڑنے میں عوام کامیاب
جگتیال کی عوام بالخصوص خواتین کو نقلی باباؤں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے جگتیال میں خواتین میں خوف و ہراس پیدا کرکے پیسے بٹورنے والی تین رکنی ٹولی کو گرفتارکیا گیا جو جگتیال شہر میں مسلمانوں کے بھیس میں مسلم مکانات پہنچ کر خود کو بابا بتاکر خواتین کو نشانہ بناکر فلاں فلاں مسئلے مسائل کا خوف پیدا کرکے تعویذ چھلے اور دیگر چیزوںکے عوض بڑی مقدار میں ایک قرآن کا ھدیہ اور پیسہ دینے کی مانگ کررہے تھے بصورت دیگر فلاں نقصانات اور کوئی جانی نقصان ہونے کا خوف پیدا کرنے والے ریاست مہاراشٹرا اور کرناٹک کے اکثریتی فرقہ سے تعلق رکھنے والی تین رکنی ٹولی کو مقامی عوام نے پکڑ کر نام اور پتہ دریافت کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کیے ۔ ان کے قبضہ سے سیل فون بھاری رقم اور تعویذ چھلے اور دیگر کاغذات وغیرہ کو پولیس کے حوالے کیے اور ان سے دریافت کرنے پر دس رکنی ٹولی ہونے کا اقرار کیے۔