مسلمانو ں کا اقلیتی موقت ختم کردیں۔ ساکشی مہاراج

,

   

کانپور۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے انناؤ سے رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج جواپنے متنازعہ بیانات کے لئے جانے جاتے ہیں نے اب کہا ہے کہ”کیونکہ پاکستان سے زیادہ مسلمان ہندوستان میں ہیں لہذا ان کااقلیتی موقف ختم کردینا چاہئے“۔

ہفتہ کے روزانناؤ میں ساکشی ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے

YouTube video

پاکستان سے زیادہ مسلمان ہندوستان میں ہیں۔ ایم پی
انہوں نے کہاکہ ”یہاں پر ہندوستان میں پاکستان سے زیادہ مسلمان ہیں چنانچہ فوری عمل کے ساتھ مسلمانوں کا اقلیتی موقف برخواست کیاجانا چاہئے۔

مسلمانو ں کو اب چاہئے کہ خودکو ہندوؤں کا چھوٹا بھائی تصور کریں اور ان کے ساتھ ملک میں رہیں“۔

ملک میں بھڑتی آبادی پر بات کرتے ہوئے ساکشی نے کہاکہ ”بڑھتی آبادی کی جانچ کے لئے بہت جلد ایک بل پارلیمنٹ میں رکھا جائے گا۔ جن کے دو سے زائد بچے ہوں گے انہیں انتخابات میں مقابلے کے حق سے محروم کردیاجائے گا“۔


کسانوں کا احتجاج
مذکورہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے نئے زراعی قوانین کے خلاف کسانوں کے جاری احتجاج پر اپوزیشن پارٹیوں کو نشانہ بناتے ہوئے مزیدکہاکہ”مذکورہ حکومت زراعی قوانین پر بات کرنے کے لئے تیار ہے“۔

کانگریس کوتنقید کا نشانہ بناتے انہوں نے کہاکہ ”رام مندرکی طرح کانگریس اوردیگر اپوزیشن پارٹیوں کومذکورہ زراعی بل کے خلاف سپریم کورٹ جانا چاہئے۔ اس کے بجائے وہ معصوم کسانوں کے کاندھے پربندوقیں رکھ کر گولیاں چلا رہے ہیں“۔