مسلم ازدواجی جھگڑے کی ہندو میاریج ایکٹ سے یکسوئی!

   

٭ اترپردیش میں ہائیکورٹ کو ایک معاملہ میں حیرانی ہوئی جب پتہ چلا کہ ایک مسلم جوڑے کے ازدواجی تنازعہ کی یکسوئی کے لئے فیملی کورٹ کے جج نے ہندو میاریج ایکٹ کے تحت فیصلہ کردیا۔ ہائیکورٹ کے ججس کو بتایا گیا کہ مسلم جوڑے کا ازدواجی جھگڑا عجیب و غریب انداز میں ہندو میاریج ایکٹ 1955 کی اساس پر حل کیا گیا۔ اِس ایکٹ کا مقصد ہندو دلہن اور دلہا کے لئے شادی کے حقوق کو یقینی بنانا ہے۔ ہائیکورٹ نے کہاکہ فیملی کورٹ کے جج کو درست قانون کا اطلاق کرنا ضروری ہوتا ہے۔