نئی دہلی : راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے منسلک تنظیم مسلم راشٹریہ منچ ملک اور بیرون ملک اپنے تمام سیلوں میں کارکنوں کو جوڑنے کی مہم شروع کرنے جا رہی ہے اور اس کے لیے رمضان کے دوران بڑے پیمانے پر افطار اور عید ملن پروگراموںں کا انعقاد کیا جا ئے گا۔منچ کے سرپرست اندریش کمار نے اتوار کو منچ کے تمام سیلوں کے کنوینر، کو کنوینر اور انچارج کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی تعداد میں اضافہ اور معاشرے میں اتحاد، خیر سگالی اور بھائی چارہ کو مضبوط کرنے کے لیے اس رمضان ملک بھر میں منچ کے کارکنان کم از کم ایک دن بڑے پیمانے پر افطار کا اہتمام کریں گے ۔ ان میں سنگھ کے سینئر لیڈروں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔مسٹر کمار نے کہا کہ وہ خود سنگھ کی مرکزی قیادت سے درخواست کریں گے کہ وہ اپنے اپنے مقامات پر افطار میں شرکت کے لیے وقت اور تاریخ طے کریں۔ انہوں نے کہا کہ افطار اور عید ملن کی تقریبات کے پروگراموں کا مقصد معاشرے کے تمام طبقوں، برادریوں کو جوڑنا ہے تاکہ اس مقدس مہینے میں ملک بھر کے لاکھوں لوگوں تک محبت کا پیغام پہنچ سکے ۔مسٹر کمار نے کہا کہ افطار کے وقت سبھی کے ہاتھوں میں ترنگا ہوگا جس سے یہ پیغام ملے گا کہ جس طرح امت مسلمہ کے آخری پیغمبر حضرت محمد صلعم نے مسلمانوں کو ایمان اور محبت کا پیغام دیا تھا، اس پر ملک اور ہر مسلمان ان پر پورا ایمان رکھاہے ۔