مسلم سماج کی ترقی کیلئے تحفظات کی فراہمی ضروری

   

اتحاد پر زور ، دیگلور میں نیشنل کانفرنس فار میناریٹیز کا اجلاس، مقررین کا خطاب

دیگلور/17 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نیشنل کانفرنس فار مائنارٹیز کے زیر اہتمام مختلف تعلقہ جات میں مسلم ریزرویشن کو لیکر میٹنگوں کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔اسی ضمن میں مسلم سماج کی ترقی کے لیے اور تعلیمی مفادات، عصری و اعلی تعلیم حاصل کرنے کیلئے مسلم سرپرستوں کو، اسٹوڈنٹس کو آگے آنیکا مشورہ سینئر ایڈوکیٹ قاضی سید محسن علی نے دیا ہے۔ انہوں نے اپنے تجربے کے حساب سے اہم نکات پر روشنی ڈالی ان کے الفاظ نوجوانوں کیلئے کافی رہنمایا نہ تھے انہوں نے بھی دیگر مقررین کی طرح اتحاد پر زور دیا۔ حاجی مخدوم فنکشن ہال،نیو بس اسٹانڈ،دیگلور میں مسلم ریزرویشن کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ سینیئر ایڈوکیٹ قاضی محسن علی کی صدارت میںمنعقد کی گئی ۔ جس میں ناندیڑ اور مرٹھواڑہ علاقے کے ممتاز رہنماؤں نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ ترجمان نے نشست سے خطاب کرتے ہوئے مسلم اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک ہم متحد نہیں ہوں گے تب تک ہمارے حالات نہیں بدلیں گے ۔ہم ہماری سیاسی جماعتوں سے بالاتر ہوکر اور اپنے آپسی اختلافات کو درکنار کرتے ہوئے صرف مسلمانوں کے مسئلہ کو لیکرکے آگے بڑھیں تو ہمارے سماج کی ترقی ہو سکتی ہے۔ مسلم ریزرویشن کمیٹی کے رکن محمد خلیل الدین نے کہا کہ آج کے نوجوان آپس میں متحد ہو کر بلا تشدد کے اگر ہم مسلم ریزرویشن کے مسئلے کو لیکر آگے بڑھیں تو کافی ترقی ہو سکتی ہے۔ اس میٹنگ میں مفتی عبدالواجد، مفتی شیخ احمد، سابق کونسلرس بسم اللہ قریشی، نثار احمد دیشمکھ، شریف ماموں، شیخ محمود،حفیظ خان پٹھان کے علاوہ سماجی کارکنان ایڈوکیٹ قاضی سید پرویز، ادریس قریشی، ایم آئی ایم کے تعلقہ صدر مفتی محمد عمران شہر صدر شیخ ذاکر، شیخ پاشاہ باٹکو، شیخ عمران، محمد روف، شیخ ناظم شاہ ، عبدالحفیظ، شعیب پٹیل، عمران قریشی،شیخ نظام الدین ،سید باسط نے شرکت کی۔