مسلم قیامگاہ میں مندر ہندو دکانات میں مزار گجرات میں عجیب ہم آہنگی

   

احمدآباد، 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں ایسا بھی ہوتا ہے کہ 75 سالہ پیر شیخ لگ بھگ دو دہوں سے اپنے مکان کے ایک گوشے میں نصب دیوی ’جوگنی ماتا‘ کی تصویر کے سامنے ہاتھ جوڑکر جھکے بغیر گھر سے نہیں نکلتے۔ یہ فصیل بند شہر احمدآباد کے محلہ خان پور کا گھر ہے۔ 75 سالہ رکشاراں کا کہنا ہے کہ جوگنی ماتا کی طاقت کا ان کو شخصی تجربہ ہے۔ ایسا نہیں کہ احمدآباد میں ایک مسلمان کے گھر میں دیوی کی تصویر ہے۔ اس شہر میں بے شمار ہندو افراد کی دکانات ایسی ہیں جہاں مزارات واقع ہیں۔ دکانداروں کو ان سے بہت عقیدت ہے اور وہ اسے اپنے لئے نیک شکون مانتے ہیں۔ پروفیسر رام جی سوالیا سابق ڈائریکٹر بی جے انسٹی ٹیوٹ آف لرننگ اینڈ ریسرچ نے کہا کہ احمدآباد میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی طویل تاریخ ہے۔ مسلم دیوی لکشمی کے آگے جھکتے ہیں اور ہندو پیرانہ دیگر مزارات پر جاتے ہیں۔