مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے دو رخ:بلاول

   

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔برطانوی میڈیا ‘رائٹرز’ کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ دونوں جماعتیں اپنی کارکردگی ثابت کرچکی ہیں، ملک میں چہرے بدلتے ہیں لیکن پالیسیاں وہی رہتی ہیں۔بلاول نے بتایا کہ آج ملک بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس مفت بجلی فراہم کرنے کا ٹھوس منصبوبہ موجود ہے ۔ انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں آزاد امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔