بھاگوت سے بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونے کانگریس ترجمان کی اپیل
حیدرآباد ۔23 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) کانگریس پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کی مقبولیت کے نتیجہ میں آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے سربراہ سے ملاقات کیلئے مجبور ہوئے ہیں۔ کانگریس ترجمان نے موہن بھاگوت سے درخواست کی کہ ملک کے اتحاد و یکجہتی کیلئے قومی ترنگا کے ساتھ راہول گاندھی کی یاترا میں شریک ہوں۔ واضح رہے کہ موہن بھاگوت نے مسلمانوں سے مشاورت کا عمل جاری رکھتے ہوئے جمعرات کو نئی دہلی میں آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے سربراہ سے ملاقات کی اور ایک دینی مدرسہ کا دورہ کیا تھا ۔ آر ایس ایس کے ترجمان کے مطابق موہن بھاگوت پہلی مرتبہ کسی مسجد اور مدرسہ کا دورہ کئے ہیں۔ کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیرا نے موہن بھاگوت کے دورہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کے آغاز کو صرف 15 دن ہوئے ہیں اور بھارتی جنتا پارٹی بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ کانگریس ترجمان گورو ولبھ نے پارٹی قائد راہول گاندھی کی پد یاترا کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ یاترا کو صرف 15 دن گزرے کہ نتائج سامنے آنے لگے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ترجمان کو ٹی وی چیانل پر ’’گوڈسے مردہ باد کہنا پڑا‘‘ جبکہ موہن بھاگوت ایک مذہبی رہنما کے مکان پہنچ گئے ۔ یہ تمام سرگرمیاں بھارت جوڑو یاترا کا نتیجہ ہے۔ ہم بھاگوت جی سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ کم از کم ایک گھنٹہ کیلئے شریک ہوں اور راہول گاندھی کے ساتھ ترنگا تھام کر ملک کو متحد رکھنے کا نعرہ لگائیں۔ پاپولر فرنٹ کے خلاف کارروائیوں کے بارے میںپوچھے جانے پر کانگریس ترجمان نے سوال کیا کہ نریندر مودی حکومت نے گزشتہ 8 برسوں میں فرنٹ کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی۔ ر