مسلم نوجوان سے بدفعلی، چوری پر ’اخلاق سوز سزا‘

,

   

جئے پور ، 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے ناگور میں دو دلتوں کو رقم چرانے کی پاداش میں زدوکوب کئے کے حالیہ واقعہ کو چند دن نہیں گزرے کہ اسی نوعیت کا ایک اور واقعہ ریاست کے بارمیر میں منظرعام پر آیا جس میں ایک نوجوان کو چوری کے شبہ پر بے رحمی سے مارپیٹ کی گئی اور مبینہ طور پر ایک سلاخ اُس کے نازک بدنی حصوں میں گھسائی گئی۔ پولیس عہدے داروں نے کہا کہ اس واقعہ کا ویڈیو جمعرات کو وائرل ہونے کے فوری بعد اصل ملزم موتی سنگھکو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ واقعہ گزشتہ ماہ کا بتایا گیا ہے۔ بتایا گیا کہ مارپیٹ کا شکار نوجوان مسلم ہے، جس کے بھائی کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کی۔ بھائی نے پولیس سے کہا کہ 29 جنوری کو اس کے بھائی نے واقف کرایا کہ چند افراد نے اسے پکڑ کر زبردستی شراب پلائی اور اس کی جیب سے 4,800 روپئے نکال لئے، نیز اس کے ساتھ بدفعلی کی۔