بھری مخالفت کے بیچ یونین وزیرقانون روی شنکر پرساد نے جمعہ کے روزلوک سبھا میں تین طلاق پر امتناع کے متعلق تازہ بل پیش کیا
۔تاہم مذکورہ اپوزیشن نے ہنگامہ کھڑا کرتے ہوئے مانگ کی کہ اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بغیر بل کو پیش کرنے سے گریز کیاجائے۔
کانگریس اور اے ائی ایم ائی ایم نے بل کی پیشکش پر شدید احتجاج کیا۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہاکہ وہ تین طلاق کے خلاف ہیں
اسکے باوجود بھی وہ اس کو سیول او رمجرمانہ موقف دینے کی مخالفت کی۔اس کو ”کلاس قانون سازی“ قراردیتے ہوئے انہوں نے مشورہ دیا کہ بل کو تمام طبقات کی خواتین تک بڑھاوا دینا چاہئے۔
اس احساس کے ساتھ پی مسلم کمیونٹی کے لئے خواتین کوان کے شوہروں سے الگ کرنا منفرد نہیں ہے اور اسی طرح دیگر طبقات کے لئے بھی یہ ویسا ہی ہے‘ تھرور نے مشورہ دیا کہ وہ تمام خواتین کی حفاظت کے لئے ایک یونیورسل قانون بنایاجائے۔
بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے اے ائی ایم ائی ایم کے اسدالدین اویسی نے کہاکہ پارٹی پارٹی کو مسلم خواتین کی بڑی فکر ہے مگر وہ ہندوخواتین کو کیرالا کے مندر میں داخلے کی مخالفت کررہی ہے۔
اویسی نے یہ بھی کہاکہ اس سے دستوری حقوق پامال ہورہے ہیں کیونکہ مسلم مردو ں کو طلاق دینے پر تین سال کی جیل جبکہ غیرمسلم مرد کو اسی طرح کا جرم انجام دینے پر ایک سال کی سزا سنائی جاتی ہے