پاکستانی باڈی بلڈر کو فزیک کیٹیگری میں گولڈ میڈل
اسلام آباد ۔ 7؍ستمبر ( ایجنسیز )مسٹر یونیورس 2026 چیمپئن شپ میں پاکستانی باڈی بلڈر نے فزیک کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت لیا۔حمزہ راجہ بین الاقوامی مقابلوں میں مجموعی ٹائٹل اور پرو کارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس کے زیر اہتمام سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہ مسٹر یونیورس 2026 چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے 26 ممالک کے ایتھلیٹس نے شرکت کی تاہم واپڈا سے تعلق رکھنے والے حمزہ راجہ نے مینس فزیک کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیتنے کے ساتھ چیمپئن شپ کا مجموعی ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔واپڈا ترجمان کے مطابق حمزہ راجہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی ایف بی بی پرو کارڈ بھی حاصل کر لیا۔ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ حمزہ راجہ بین الاقوامی مقابلوں میں مجموعی ٹائٹل اور پرو کارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔