مشتبہ انداز میں گھومنے پر دو سارقین گرفتار

   

حیدرآباد /26 مارچ ( سیاست نیوز ) میڑپلی پولیس نے مشتبہ انداز میں گھومنے والے دو افراد کو حراست میں لیتے ہوئے سرقہ کی وارداتوں کو حل کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ میڑپلی پولیس آج امبیڈکر نگر کے علاقہ میں لاک ڈاون کے بندوبست پر معمور تھی کہ اس دوران پولیس نے مشتبہ انداز میں موٹر سائیکل پر گھوم رہے دو افراد 21 سالہ ماریپلی ایلاریڈی ساکن اپل اور 20 سالہ محمد عمران سے پوچھ تاچھ کی ۔ اس دوران دونوں نے ان دونوں نے اس بات کا اقرار کیا کہ انہوں نے بوڑاپل کے ایک مکان میں سرقہ کیا تھا ۔ اس کے علاوہ اپل کے علاقہ میں دو موٹر سائیکلوں کا سرقہ کیا ۔ پولیس نے ان کے قبصہ سے 1,22,000مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا اور عدالتی تحویل م یں دے دیا ۔