مشرف کے خلاف غداری کیس کی روزانہ سماعت

   

اسلام آباد ۔ 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک خصوصی عدالت نے آج کہا کہ سابق ملٹری ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمہ کا ٹرائل 24 اکٹوبر سے روزانہ کی اساس پر شروع ہوگا کیونکہ فی الحال ان کے کونسل ڈینگی بخار میں مبتلاء ہیں۔ جسٹس وقاراحمد سیٹھ کی سربراہی والے تین رکنی ٹریبونل نے تمام فریقوں کو آئندہ سماعت سے قبل اپنے تحریری دلائل پیش کرنے کی ہدایت دی۔ 75 سالہ مشرف کے کیس کی سماعت 8 اکٹوبر سے شروع ہونے والی تھی۔