مشرقی اترپردیش میں آندھی، بارش سے فصل کو نقصان، چار کی موت

   

لکھنؤ: گورکھپور اور بستی سمیت مشرقی اترپردیش کے کئی اضلاع میں جمعرات کو آندھی بارش نے قہر برپا یا۔ موسم کی وجہ سے ہونے والے حادثے میں چار افراد کی موت کی خبر ہیں وہیں سینکڑوں ایکڑ فصل کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بے موسم بارش، آندھی طوفا اور آسمانی بجلی سے ہونے والی جانی نقصان کا معاوضہ 24گھنٹے کے اندر دینے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے متاثرہ اضلاع کے ڈی ایم کو موقع پر پہنچ کر تباہ فصلوں کا سروے کر کے 24گھنٹے میں معاوضہ دینے کا بھی حکم دیا ہے تاکہ متاثرین کو راحت فراہم کی جاسکے ۔ ریاست کے کچھ اضلاع میں اچانک موسم نے کروٹ لی۔

اپریل میں جی ایس ٹی
نئی دہلی: رواں مالی سال کے پہلے مہینے اپریل 2025 میں اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی آمدنی 236716 کروڑ روپے رہی، جو گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں 210267 کروڑ روپے کی وصولی کے مقابل12.6 فیصد زیادہ ہے ۔