ماسکو : روس کے مشرقی ساحلی علاقے میں 7.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔خبر کے مطابق، زلزلے کا مرکز ساحلی شہر پیٹروپاولوسکی کمچٹکا سے 55 کلو میٹر دور تھا اور گہرائی 18 میل تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔زلزلے کے بعد اب تک کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔