مشرق وسطیٰ کے حل سے روس کو الگ رکھنا ہرگز قبول نہیں: محمود عباس

   

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہیکہ مشرق وسطیٰ کے حل سے روس کو الگ رکھنے کو ہم کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔دورہ روس میں روسی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ روس مخلص ثالث ہے، روس کو مشرق وسطیٰ کے امن مذاکرات میں حصہ لینا چاہیے۔فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ روس کو مشرق وسطیٰ کے امن مذاکرات سے الگ رکھنا چاہتا ہے، روس نے ہمیشہ مشرق وسطیٰ کے مسئلے کو پْرامن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی ہے۔محمود عباس کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے حل سے روس کو الگ رکھنے کو ہم کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ روس کا مشرق وسطیٰ کے تنازع میں بین الاقوامی قانون کے مطابق شفاف مؤقف ہے۔