مشفق باپ اور محنت کش مزدور

,

   

حیدرآباد۔/24 اپریل( سیاست نیوز) یلاریڈی ڈیویژن کے علاقہ حاجی پور شیوار میں قومی ضامن روزگار اسکیم کے تحت کئے جارہے کاموں میں حاجی پور کے تانڈا سے تعلق رکھنے والا مزدور پرشورام اپنے لخت جگر کو اپنی کمر سے باندھ کر کام میں حصہ لیتے ہوئے تمام کی نظروں کا مرکز رہا۔ اپنی اولاد کی خاطر مزدوری کرنے والا یہ محنت کش مزدور اپنی اولاد کو اپنی کمر سے باندھ کر مزدوری کرکے اولاد کیلئے باپ کی بے لوث محبت کا ثبوت دیا ہے۔ اسکیم کے کاموں میں اپنے باپ سے چمٹ کر معصوم مزدور کی اس تصویر کو منظر پر لانے سے رہا نہ گیا تاکہ اس مقصد کو سمجھنے میں تمام کو آسانی ہو کہ کام سے ہی انسان کی پہچان ہے۔