مشہور آرٹ ڈائریکٹر نتن دیسائی کی خودکشی

   

ممبئی: مشہور آرٹ ڈائریکٹر نتن دیسائی نے ممبئی سے 80 کلومیٹر دور کرجت میں واقع اپنے اسٹوڈیو میں چہارشنبہ کو خو دکشی کرلی۔پولیس نے بتایا کہ دیسائی نے سیلنگ فین سے پھندا لگا کر خودکشی کی۔پولیس اس واقعے کی جانچ کر رہی ہے۔ ابھی تک سوسائڈ نوٹ نہیں ملا ہے ، لیکن قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دیسائی گزشتہ کچھ مہینوںسے ذہنی طور پر پریشان تھے۔ مہاراشٹر کے داپولی ضلع میں پیدا ہوئے دیسائی مشہور آرٹ ڈائریکٹر اور ٹیلی ویژن پروڈیوسر تھے ۔ انہوں نے زیادہ تر کام مراٹھی اور ہندی فلموں میں کیا ہے ۔دیسائی کی مشہور فلموں میں ہم دل دے چکے صنم (1999)، لگان (2001)، دیوداس (2022)، جودھا اکبر (2008) اور پریم رتن دھن پایو (2015)شامل ہیں۔دیسائی نے20سال کے کیریئر کے دوران آشوتوش گواریکر، ودھو ونود چوپڑا، راجکمار ہیرانی اور سنجے لیلا بھنسالی جیسے ہدایت کاروں کے ساتھ کام کیا۔دیسائی 2002 میں چندرکانت پروڈکشن کی مذہبی فلم دیش دیوی سے فلم ساز بنے ۔ یہ فلم کچھ کی دیوی ماتا پر مبنی تھی۔