مشہور امیر ترین شخص بل گیٹس کی بیٹی کامسلمان نوجوان سے منگنی، بہت جلد شادی کا اعلان

,

   

نیویارک: مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک و دنیا کے امیر ترین شخص میں شمار کئے جانے والے بل گیٹس کی کی بیٹی جنیفر گیٹس نے مصری نوجوان نیل نصر سے منگنی کرلی اور بہت جلد شادی کرنے کا اعلان کیا۔ جنیفر نے اس با ت کا اعلان سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر کیا۔ 23 سالہ جنیفر اپنے والد کی طرح چاق و چوبند اور سمجھ دار ہیں۔ انہوں نے مصر کے رہنے والے نیل نصر سے باقاعدہ منگنی کی۔

جنیفر نیل نصر سے انتہائی محبت کرتی ہیں۔ وہ نیل نصر کے ساتھ شادی کرنے پوری طرح تیار ہے۔ نیل نصر مصر کے مشہور گھڑ سوار ہیں۔ انہیں 2020 ٹوکیو اولمپکس کیلئے مصر کی جانب سے کوالیفائی کیا جارہا ہے۔ جنیفر بھی ایک اچھی گھڑ سوار ہیں۔