کولکتہ: مغربی بنگال کے مشہور کارٹونسٹ جیسی خالق نارائن دیب ناتھ کا آج 96سال کی عمر میں دیہانت ہوگیا ہے ۔گزشتہ 25دنوںسے اسپتال میں زیر علاج تھے ۔آج صبح 10.15منٹ پر بیلیو اسپتال میں آخری سانس لی۔ عمر کی وجہ سے کئی بیماریوں کے شکار تھے ۔۔گزشتہ دودنوں سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے ۔ریاستی حکومت ان کے علاج کا خرچہ برداشت کررہی تھی۔ان کے علاج کے لئے ایک میڈیکل بورڈ رتشکیل دیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ان کی موت پر دکھ کا اظہارکیا ہے ۔ان کے علاج کے دوران بھی ممتا بنرجی رابطے میں تھیں ۔وزیر اعلیٰ نے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ‘میں تجربہ کار کارٹونسٹ نارائن دیب ناتھ کی موت سے غمزدہ ہوں۔ ان کے دیہانت سے کارٹونز کے شعبہ کو شدید نقصان پہنچا ہے اور انہوں نے اس شعبے میں انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔