مشہور سنگر و میوزک ڈائرکٹر واجد خان کا انتقال۔ بالی ووڈ کی کئی ہستیوں نے تعزیت پیش کیا

,

   

ممبئی: مشہور گلوکار و موسیقار و میوزک ڈائرکٹر واجد خان کا پیر کی صبح اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔ وہ گردہ کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ ان کی عمر 42 سال تھی۔ واجد خان کی جوڑی ساجد۔ واجد کے نام سے مشہور تھی۔ ان کے انتقال پر بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے اظہار تعزیت پیش کی ان میں سلمان خان، امیتابھ بچن، اکشے کمار، کرن جوہر، ورون ڈھون، پریتی زنٹا، پرینکا چوپڑہ، ابھیشک بچن اور دیگر شامل ہیں۔

واجد خان نے سلمان خان کی فلموں کے بہت سارے گانے کمپوز کئے ہیں ان میں ہیلو برادر، تم کو نہ بھول پائیں گے، گرو، مجھ سے شادی کروگی، پاٹنر، گاڈ تسی گریٹ ہو، وانٹیڈ، ویر، دبنگ (1/2/3) وغیرہ شامل ہیں۔ سلمان خان کے مشہور نغمے میرا ہی جلوہ، فیوی کال سے، ماشاء اللہ بھی انہوں نے ہی میوزک کی دھنوں سے سنوارا ہے۔ واجد خان اپنے بھائی ساجد خان کے مل کر زبردست، کامیاب گانے اور بہترین میوزک بالی ووڈ کو دی۔ واجد خان، ریالیٹی شو ”سارے گاما پا2012 کے جج بھی رہ چکے ہیں۔