مشیر امریکی سلامتی کی اسرائیل آمد

   

تل ابیب : مشرق وسطیٰ کی سکیورٹی کے سلسلے میں اعلی ترین امریکی حکام کی اسرائیلی فوجی و دفاعی حکام کے ساتھ تفصیلی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ ان ملاقاتوں کے سلسلے میں امریکی ‘ سینٹ کام’ کمانڈرجنرل ایرک کوریلا نے پیر اور منگل کے روز انتہائی مصروف وقت گذارا۔امریکی ‘سینٹ کام ‘ کی طرف سے بدگزشتہ روز جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے ذمہ داران اور حکام کے ساتھ یہ ملاقاتیں اسی ہفتے کے دوران کی گئی ہیں۔امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سیلوان بھی نیتن یاہو کی نئی حکومت کی تشکیل کے بعد پہلے دورے پر پہنچنے رہے ہیں۔ امریکی سلامتی مشیر کے دورے کے بعد امریکی وزیر خارجہ بھی اسرائیل اترنے کی تیاری کر رہے ہیں۔