مشیر خان نے رانجی میں سچن کا 29 سالہ قدیم ریکارڈ توڑدیا

   

ممبئی۔ مشیر خان نے یہاں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ودربھ کے خلاف رانجی ٹرافی فائنل میں سنچری بنانے والے ممبئی کے سب سے کم عمر بیٹر سچن تنڈولکر کا 29 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ 19 سال اور14 دن کے مشیر نے فائنل میں ممبئی کی دوسری اننگز میں 255 گیندوں پر سنچری بنائی۔ سچن نے ممبئی کے سب سے کم عمر بیٹر کا رانجی فائنل سنچری بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا جب انہوں نے 1994/95 کے سیزن میں پنجاب کے خلاف دو سنچریاں اسکور کیں، جو ان کی 22 ویں سالگرہ سے ایک ماہ کم ہے، جس نے ممبئی کو خطاب جیتنے میں مدد کی۔ اتفاق سے سچن بھی اس وقت میدان میں موجود تھے جب مشیر نے یہ سنگ میل عبورکیا، نوجوان مشیرکو یہ ریکارڈ توڑتے ہوئے دیکھا۔ ممبئی نے دوسرے دن کا کھیل شروع کیا تو اس نے پہلی اننگز میں 119 رنز کی برتری حاصل کی۔ جیسے ہی اوپنرز پرتھوی شا اور بھوپین لیلوانی آوٹ ہوئے، مشیر اورکپتان اجنکیا رہانے نے ٹاپ آرڈرکو سہارا دیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کر کے اسکورکو دو وکٹ پر 141 تک پہنچا دیا۔ تیسرے دن رہانے کے 73 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد، مشیر نے شریاس ایر کے ساتھ مل کر رنز بنانا جاری رکھا۔ میچ کے90 ویں اوور میں، مشیر نے تین مقابلوں میں اپنا دوسری فرسٹ کلاس سنچری اسکور کی۔ تاہم ان کی شاندار اننگز 136کے اسکور پر ختم ہوئی جب وہ چائے کے وقفہ پر ہرش دوبے کے خلاف ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ اس سے قبل سرفراز خان کے چھوٹے بھائی مشیر نے بڑودہ کے خلاف کوارٹر فائنل میچ کے دوران اپنی پہلی فرسٹ کلاس سنچری کو ڈبل سنچری میں بدلا تھا۔ وہ وسیم جعفر کے بعدیہ ریکارڈ بنانے والے ممبئی کے دوسرے کم عمر ترین بیٹربن گئے۔ ممبئی نے47 فائنل میں ریکارڈ 41 بار رانجی ٹرافی کا خطاب جیتا ہے اور وہ اپنے 48 ویں فائنل میں ایک اور چمپئن شپ کا دعوی کرنے کے لیے تیار ہے۔ دریں اثنا ودربھ اپنا تیسرا رانجی فائنل کھیل رہا ہے، اس سے قبل وہ 2017-19 کے درمیان لگاتار سیزن جیت چکی ہے۔