مصرمیں ایک دن میں کورونا کے 1000 سے زیادہ معاملے

   

قاہرہ۔29 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) مصر میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 1127 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی یہاں اس سے متاثرین کی تعداد 20793 پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان خالد مجاہد نے اس بات کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1127 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 29 لوگوں کی اس سے موت ہوئی ہے۔ عہدیداروں کے مطابق اب تک یہاں 5359 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہوئے ہیں اور جملہ 845 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس سے پہلے انتظامیہ نے کورونا وائرس کے خطرے کو روکنے کیلئے کئی طرح کی پابندیاں لگائی تھیں اور سبھی عوامی ٹریفک کو روک دیا تھا۔