مصر :بس اور ٹرک میں تصادم 22 افراد ہلاک، 33 زخمی

   

قاہرہ: مصر میں ایک مسافر بس اور ٹرک کے درمیان منگل کی شام ہونے والے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ جنوبی مصر کے گاؤں برشا میں اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاکتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔مسافروں کو لے جانے والی بس مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے تقریباً 300 کلومیٹر جنوب میں منیا گورنری کے گاؤں برشا کے قریب کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔