مصر: مرسی اور اخوان المسلمون کے 89 ارکان کے اثاثہ ضبط

   

قاہرہ : مصر کی ایک عدالت نے مرحوم مرسی اور اخوان المسلمون کے 89 ارکان کے تمام اثاثوں کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک عہدیدار نے بتایا کہ محمد مرسی کے اثاثوں کو ضبط کیے جانے کا اطلاق اْن تمام اثاثوں پر ہوتا ہے جو اْن کے اہلخانہ کی وراثت میں آئے ہیں۔اس اقدام میں اخوان کے اعلی رہنما محمد بدی ، ان کے نائب خیرات الشتر اور سابق قانون ساز محمد بیلتگی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ اسلام پسند محمد مرسی 6 سال قید میں رہنے کے بعد مقدمے کی سماعت کے دوران جون 2019 ء میں انتقال کرگئے تھے۔