مصری وزارت اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کرونا لاک ڈائون کے حوالے سے لگائی جانے والی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے اور گھر میں نماز جمعہ پڑھانے والے ایک مسجد کے خطیب کو برطرف کردیا گیا۔

وزارت اوقاف سے منسلک ایک خطیب اور مسجد کے امام محمد ربیع شحاتہ یوسف کو گھر میں نماز جمعہ پڑھانے اور کرونا لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں برطرف کردیا گیا ہے۔ وہ آئندہ جمعہ کی نماز نہیں پڑھا سکیں گے۔

مصری وزیر اوقاف مختار جمعہ نے علامہ محمد ربیع شحاتہ کا خطابت کا لائسنس منسوخ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کرونا کی وجہ سے عاید کردہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے مساجد کے آئمہ اور خطیب حضرات کو فوری طور پرملازمت سے ہٹانےکی ہدایت اور لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والی مساجد سیل کرنے کا حکم دیا۔

خیال رہے کہ مصر میں کرونا کی وباء پھیلنے کے بعد ملک بھر کی مساجد میں اجتماعی عبادات پرپابندی عاید کی گئی ہے۔