مضافاتی علاقوں میں سڑک حادثات، 4 افراد ہلاک

   

حیدرآباد ۔ شہر کے نواحی علاقوں اور پرگی میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ پرگی پولیس کے مطابق 26 سالہ آصف جو پرگی علاقہ کے ساکن یوسف کا بیٹا تھا۔ یہ لڑکا پتہ سے جے سی بی ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ 12 جولائی کو آصف اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ مخالف سمت سے آہنے والی ایک اور موٹر سیکل نے اسے ٹکر دیدی جس کے سبب یہ نوجوان علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ پرگی حدود میں پیش آئے ایک اور حادثہ میں 45 سالہ نرسمہا ہلاک ہوگیا جو پیشہ سے میستری تھا۔ 10 جولائی کو یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور علاج کے دوران کل رات یہ شخص فوت ہوگیا۔ میڑچل پولیس کے مطابق 54 سالہ توٹاراؤ جو دبیرپورہ علاقہ کا ساکن تھا آج یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی توٹاراؤ فوت ہوگیا۔ کیرا پولیس کے مطابق 27 سالہ سدھاکر جو پیشہ سے سنٹرنگ مزدور تھا کونڈا پور علاقہ میں رہتا تھا۔ 13 جولائی کو یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ڈی سی ایم کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے ان واقعات میں مقدمات درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔