حیدرآباد۔/22 فروری ، (سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹیکا مضافاتی علاقوں کے میونسپلٹیز میں غیر مجاز تعمیرات کیخلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔گنڈلہ پوچم پلی اور ترکایمجال میونسپلٹیز کے حدود میں ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس ٹیموں نے آج 6 غیر مجاز تعمیرات کو منہدم کردیا۔ مضافاتی میونسپلٹیز میں تاحال 208 غیر مجاز تعمیر کردہ عمارتوں کیخلاف کارروائی کی جاچکی ہے۔ گنڈلہ پوچماں میونسپلٹی کے حدود میں 3 اور ترکایمجال میونسپلٹی میں 3 غیر مجاز تعمیرات کی نشاندہی کی گئی تھی۔
عہدیداروں نے بتایا کہ میونسپلٹیز میں یہ کارروائیاں آگے بھی جاری رہیں گی۔ حالیہ عرصہ میں حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی جانب سے مضافاتی علاقوں میں یہ کارروائی کی گئی۔ ر