مطاف میں عمرہ زائرین کے لئے نئی علامتیں

,

   

روزآنہ 20 ہزار مقامی اور بیرونی افراد کو عمرہ کی سہولت
طواف کیلئے خاص صفوں کا انتظام، سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ضروری

ریاض ۔سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتطامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی ہدایت پر عمرہ زائرین کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر مطاف کی لائنیں از سر نو ترتیب دی گئی ہیں۔نئی لائنیں بھی سماجی فاصلے کے اصول کو مدنظر رکھ کر قائم کی گئی ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے عمرہ کے تیسرے مرحلے مں اندرون وبیرون ممالک سے روزانہ 20 ہزار سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو عمرے کی سہولت فراہم کر رکھی ہے۔زائرین کورونا وائرس سے بچاو کے انتظامات اور ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ طواف، سعی اور نماز ادا کر رہے ہیں۔روزانہ 20 ہزار عمرہ زائرین ، 60 ہزار نمازی اور 19 ہزار 500 افراد مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ مسجد الحرام میں نہ صرف یہ کہ طواف کے لیے لائنیں ترتیب دی گئی ہیں بلکہ مطاف سے صفا و مروہ جانے اور اس سے قبل طواف کی دو رکعت کی ادائیگی اور پھر مروہ سے سعی مکمل کرکے حرم شریف سے نکلنے تک کی لائینں بنا دی گئیں ہیں۔اس حوالے سے جو ترتیب بنائی گئی ہے اس کے مطابق طواف سے فارغ ہونے والے دوبارہ مطاف میں نہیں جاسکتے۔ طواف کی دو رکعت ادا کرکے لائنیں صفا کی طرف جانے کے لیے ہیں۔