مطالبہ کی رقم نہ دینے پر مکان پر حملہ

   

موبائل چھیننے کے بعد پٹائی ، ملزمین کے خلاف مقدمہ
حیدرآباد ۔ /16 جنوری (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز علاقہ میں ایک مکان پر بعض افراد نے اچانک حملہ کردیا اور وہاں کی اشیاء کو توڑ پھوڑ دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بنجارہ ہلز سری رام نگر کالونی کے ساکن 22 سالہ عمران پر وہاں کے مقامی نوجوان راجیو ، محمد یوسف اور شریف نے 20 ہزار روپئے کی رقم دینے کیلئے دباؤ ڈال رہے تھے اور عدم ادائیگی پر بیلٹ سے پٹائی کی تھی ۔ عمران کا موبائیل فون بھی چھین لیا تھا ۔ عمران نے مذکورہ تین افراد کی اس حرکت کو اپنے والد سے واقف کروایا جس کے نتیجہ میں پولیس بنجارہ ہلز سے اس سلسلے میں شکایت درج کی گئی تھی ۔ پولیس میں شکایت درج کروانے پر برہم راجیو ، یوسف اور شریف نے دیگر 4 ساتھیوں کی مدد سے عمران کے مکان پر کل رات اچانک حملہ کردیا اور وہاں پر موجود گھریلو اشیاء کو نقصان پہونچایا ۔ حملہ آوروں نے عمران کے مکان میں ہنگامہ آرائی کی اور خواتین سے بدسلوکی کی ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہونچ کر وہاں کا معائنہ کیا اور ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔