مظفر نگر تھپڑ معاملہ۔ مسلم طالب علم نیند سے قاصر‘ جانچ کے لئے میرٹھ لایاگیا۔

,

   

اس معاملے کے ضمن میں محکمہ تعلیم نے اسکول کو ایک نوٹس بھی جاری کیاہے۔
لکھنو/مظفر نگر۔مذکورہ اسٹوڈنٹ جس کو مظفر نگر میں ایک اسکول ٹیچر کے حکم پر کلاس کے ساتھیوں نے تمانچے رسید کئے تھے‘پریشانی اور رات میں نیند نہیں آنے کی شکایت کرنے کے بعد اتو ار کے روزطبی جانچ کے لئے میرٹھ لایاگیاہے۔

لڑکے والدین نے کہاکہ وہ گھر آگیاہے اورنارمل ہے۔ جماعت دوم کے طالب علم ارشاد کے والد نے کہاکہ ”مایوس ہونے اور پچھلے رات بھر نیند نہیں آنے کی شکایت کے بعد جانچ کے لئے مذکورہ لڑکے کو میرٹھ لے جایاگیاتھا۔ ڈاکٹر نے کہاکہ لڑکا نارمل ہے۔ وہ متعدد لوگوں بشمول رپورٹرس کی جانب سے نیہا پبلک اسکول واقعہ کے متعلق استفسار پر وہ پریشان ہوگیا ہے“۔

واقعہ میں ملوث اسکول ٹیچر ترپتا تیاگی کے ساتھ مفاہمت کے متعلق پوچھنے پر والد نے کہاکہ ٹیچر کے ساتھ کوئی مفاہمت نہیں ہوئی ہے۔

درایں اثناء محکمہ تعلیم کے عہدیداروں نے کہاکہ اگر فیملی رضا مند ہوتی ہے تو اس لڑکے کوسرکاری پراٹمری اسکول میں فراہم کیاجائیگا۔

محکمہ نے یہ بھی کہاکہ خبوپور گاؤں میں نیہا پبلک اسکول جہا ں پر یہ واقعہ پیش آیا ہے‘ میں زیرتعلیم دیگر طلبہ کو بھی منتقلی کی بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔ مظفر نگر بنیادی تعلیم ملازم (بی ایس اے) شوبھم شکلا نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ’”متاثرہ طالب علم کے والد وہاں (نیہا پبلک اسکول) میں اپنے بیٹے کی تعلیم کو جاری رکھنا نہیں چاہارہے ہیں۔

مذکورہ بلاک ایجوکیشن افیسر لڑکے سے بات کی ہے اور اس نے گاؤں کے سرکاری پرائمری اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے۔ پیر کے روز سرکاری اسکول میں لڑکے کا اندراج کیاجائے گا‘ بشرطیکہ لڑکے کے گھر والے اس کے لئے راضی ہوں“۔

جب سرکاری اسکول میں بیٹے کے اندراج کے متعلق پوچھا گیا تو ارشاد نے کہاکہ گھر والوں نے اب تک اس پر فیصلہ نہیں کیاکیونکہ وہ ابھی مایوس ہے۔ بی ایس اے شکلا نے کہاکہ خبو پور گاؤں کا خانگی اسکول بند نہیں کیاجائے گا اور عام تعلیمی سرگرمیاں وہا ں پر جاری رہیں گی۔

بی ایس اے نے کہاکہ ”اسکول سے کہاگیاو ہ ایک ماہ میں اپنے الحاق کے بارے میں محکمہ کو وضاحت پیش کرے۔اس میں تین اساتذہ ہیں اور اول سے پانچویں جماعت تک کلاسیس چلائی جارہی ہیں“۔

اترپردیش کے بنیادی تعلیم کے محکمہ سے نیہا پبلک اسکول کا الحاق ہے۔ فی الحال اس اسکول میں 50اسٹوڈنٹس تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ جب پوچھا گیاہے کہ اسکول ٹیچر تیاگی کی اسکول میں درس وتدریس آیاجاری رہے گی تو شکلا نے کہاکہ یہ پولیس کی تیاگی کے خلاف کاروائی پر منحصر کرتا ہے۔

اس معاملے کے ضمن میں محکمہ تعلیم نے اسکول کو ایک نوٹس بھی جاری کیاہے۔متاثرہ لڑکے کی شکایت پر تیاگی کے خلاف ائی پی سی کی دفعہ 323اور504کے تحت ایک مقدمہ درج کیاگیاہے۔ یہ دفعات قابل ضمانت ہیں اور اسکی فوری گرفتاری نہیں ہوگی اور اسکے لئے وارنٹ درکار ہے۔