مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں 8اپریل کوقومی کانفرنس

   

نئی دہلی : نیشنلسٹ کانگریس پارٹی ،اقلیتی شعبہ کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں اور اسرائیلی قتل عام کے خلاف 8؍اپریل کو 3بجے ایک قومی کانفرنس کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔اس کا اعلان پارٹی کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں این سی پی کے قومی جنرل سکریٹری اور اقلیتی شعبہ کے چیئرمین سید جلال الدین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ 7مہینے سے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ جاری ہے جس میں اب تک غزہ کے 33؍ہزار آن ریکارڈ افراد شہید کیے جا چکے ہیں جن میں 12؍ہزار کے قریب صرف بچے ہیں اور یہی تعداد خواتین کی ہے ۔